خیرپور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیرپور کے سائیدہ گوٹھ میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی لیاقت علی پھلپوٹو ایڈووکیٹ کو قتل کردیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پولیس کاکہنا ہے کہ مقتول لیاقت علی پھلپوٹو سانگھڑ میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی کے عہدے پر تعینات تھےاور چھٹی پر اپنے گھر آئے ہوئے تھے،لیاقت علی پھلپوٹوایڈووکیٹ کو گزشتہ رات نامعلوم افراد نے گھر پر فائرنگ کرکے قتل کیا۔پولیس نے قتل کی تحقیقات شروع کردیں۔