کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ہماری کرکٹ کافی عرصے سے آئی سی یو میں ہے، جب تک میرٹ پر فیصلے نہیں ہوں گے پاکستان کرکٹ کا یہی حال رہےگا، محسن نقوی کام کرنا چاہتے ہیں لیکن مسئلہ یہ ہے کہ وہ کرکٹ کو نہیں جانتے۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق کراچی میں تقریب کےموقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ سرجریز پلیئرز کی ہورہی ہیں اور منیجمنٹ خود کو بچا رہی ہے، محسن نقوی کو مشورہ ہے کہ وہ صرف ایک کام کریں تین کام ایک ساتھ نہیں ہوسکتے، جیسے ہی نیا چیئرمین آتا ہے وہ سب تبدیل کر دیتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جیسے ہی نیا چیئرمین آتا ہے وہ سب تبدیل کر دیتا ہے، ہم سارا وقت تیاری کرتے ہیں اور آخر میں سرجری کرتے ہیں،کپتان ہم بہت تیزی سے تبدیل کرتے ہیں، کپتان اور کوچز کو وقت دیں ان پر تلوار نہ لٹکائیں۔