سورس: Facebook
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی سیکرٹ سروس نے اتوار کی نصف شب (مقامی وقت کے مطابق) وائٹ ہاؤس کے قریب ایک مسلح شخص کو گولی مار دی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سیکرٹ سروس کے اہلکاروں اور اس مشتبہ شخص کے درمیان "مسلح تصادم" ہوا۔ اس وقت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فلوریڈا میں موجود تھے۔
یہ واقعہ وائٹ ہاؤس سے تقریباً ایک بلاک کے فاصلے پر، آئزن ہاور ایگزیکٹو آفس بلڈنگ کے مغربی جانب پیش آیا۔ مقامی پولیس نے ہفتے کے روز سیکرٹ سروس کو خبردار کیا تھا کہ ایک شخص، جو مبینہ طور پر خودکشی کا رجحان رکھتا ہے، انڈیانا سے واشنگٹن جا رہا ہے۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق امریکی دارالحکومت میں پولیسنگ کے قوانین کے مطابق، اس معاملے کی تحقیقات میٹروپولیٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ کرے گا، کیونکہ واشنگٹن ڈی سی میں طاقت کے استعمال سے متعلق معاملات کی تحقیقات کی بنیادی ذمہ داری اسی محکمے پر عائد ہوتی ہے۔