لاہور (ویب ڈیسک) 3 سالہ بچے سے گولی چلنے کا ڈراپ سین ہوگیا جب کہ شوہر نے بیوی کو قتل کرکے بچے پر الزام لگا دیا۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوزک کے مطابق لاہور پولیس نے بتایا کہ جوہر ٹاؤن میں 36 سالہ خاتون گھر کے اندر گولی لگنے سے جاں بحق ہوئی، مقتولہ کی شناخت ثناء کے نام سے ہوئی۔
لاہور پولیس نے بتایا کہ شوہر احمد برہان نے پولیس کو بیان دیا کہ تین سالہ بچے سے اچانک گولی چل گئی، پولیس نے شوہر کو حراست میں لے تفتیش شروع کردی۔