سب سے نیا

لنکس

سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،پشین میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا، 4 دہشتگرد گرفتار

2025-03-06     IDOPRESS

پشین( ڈیلی پاکستان آن لائن )پشین میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا، سیکیورٹی فورسز نے توبہ کاکڑی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جہاں سے 4 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لیویز حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ آپریشن میں راکٹ لانچر، اینٹی ٹینک مائنز، خودکش جیکٹ میں استعمال ہونے والے آلات برآمد ہوئے ہیں جبکہ بڑی مقدار میں مختلف قسم کے بارود اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

"جنگ " کے مطابق لیویز حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو تفتیش کیلئے خفیہ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق افغانستان سے ہے، گرفتار دہشت گرد بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں ملوث تھے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap