ورجینیا (ویب ڈیسک) امریکی عدالت میں پیشی پر داعش دہشتگرد محمد شریف اللّٰہ نے جج سے بات کیلئے دری زبان کے مترجم کی خدمات لیں، اٹارنی نے بتایا کہ ملزم کے پاس اثاثے نہیں اس لیے فیڈرل پبلک ڈیفنڈر درکار ہے۔
مقامی اخبار روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق افغان شہری محمد شریف اللّٰہ کو ورجینیا کی وفاقی عدالت میں جج ولیم پورٹر کے سامنے پانچ مارچ کی دوپہر پیش کیا گیا، شریف اللّٰہ کو نیلے رنگ کا جیل میں پہننے والا لباس پہنایا گیا تھا، امریکی حکام کا کہنا تھا کہ شریف اللّٰہ ان دو ملزمان میں سے ایک ہے جو کابل حملے میں ملوث ہیں۔