ممبئی (ویب ڈیسک) بھارت کے معروف ہدایت کار انوراگ کشیپ نے بالی ووڈ انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انوراگ کشیپ نے باضابطہ طور پر بالی ووڈ چھوڑنے کی تصدیق کر دی ہے اور اس انڈسٹری کو زہریلا قرار دیا ہے جو صرف باکس آفس کے نمبروں کے گرد گھومتی ہے۔
گینگز آف واسع پور جیسی مشہور فلم کے ہدایت کار انوراگ نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کی اور ہندی فلم انڈسٹری سے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ ممبئی چھوڑ چکے ہیں۔
گزشتہ سال دسمبر میں انوراگ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ بالی ووڈ سے بالکل مایوس ہو چکے ہیں۔
خیال رہے کہ ہدایتکار انوراگ کشیپ وہ بھارتی فلم ساز ہیں جنہوں نے کئی ستاروں کو متعارف کروایا،ان میں نواز الدین صدیقی کا نام سرِ فہرست ہے۔