سورس: Facebook
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کو برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر نے ہفتے کے روز ڈاؤننگ سٹریٹ پر گرم جوشی سے گلے لگا کر خوش آمدید کہا۔ اس سے ایک دن قبل زیلنسکی کا وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ سخت جملوں کا تبادلہ ہوا تھا۔
نیوز 18 کے مطابق اس ملاقات میں برطانیہ اور یوکرین کے درمیان تین ارب یورو (3.1 ارب ڈالر) کا قرض معاہدہ طے پایا، جس کا مقصد کیف کی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانا ہے۔ یہ معاہدہ ایسے وقت میں ہوا جب زیلنسکی کی ٹرمپ کے ساتھ ملاقات تنازعے کا شکار ہوگئی تھی اور اطلاعات کے مطابق انہیں اور ان کی ٹیم کو وائٹ ہاؤس سے باہر نکال دیا گیا تھا۔