سب سے نیا

لنکس

سابق وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا امیر حیدر ہوتی کادارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کا دورہ

2025-03-03     IDOPRESS

اکوڑہ خٹک ( ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا امیر حیدر ہوتی نےدارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کا دورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق دارالعلوم حقانیہ کے دورے کے موقع پر انہوں نے کہا کہ دارالعلوم حقانیہ میں دھماکے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ تمام جماعتوں کو اختلافات ایک طرف رکھ کر دہشتگردی کے خلاف ایک ہونا پڑے گا۔"جنگ " کے مطابق امیر حیدر ہوتی کا کہنا تھا کہ ریاست اور ہم سب کو ایک ہو کر دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہو گا۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل نوشہرہ کے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں خودکش دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں مولانا حامد الحق سمیت 8 نمازی شہید اور 18 زخمی ہوئے تھے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap