دبئی (طاہر منیر طاہر) متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر غلام سرور مرخند کو’’با اثر شخصیت‘‘ کی کیٹگری میں کھجور اور زرعی جدت کےلئے ’’خلیفہ انٹرنیشنل ‘‘ایوارڈ جیتنے پر دلی مبارکباد پیش کی۔ پاکستانی سفارتخانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 17ویں ایڈیشن کے فاتحین کا اعلان خلیفہ انٹرنیشنل ایوارڈ برائے کھجور و زرعی جدت کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبدالوہاب زید نے ابوظہبی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔