سب سے نیا

لنکس

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑا اضافہ

2025-02-28     HaiPress

کراچی (ویب ڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالر مالیت کا اضافہ ہوا ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان کی جانب سے 21 فروری 2025 کو ختم ہونے والے ہفتے کے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کے اعداد و شمار جاری کردیے گئے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق ایک ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر 2 کروڑ دس لاکھ ڈالر مالیت اضافے کے بعد مجموعی ذخائر 15 ارب 92 کروڑ 57 لاکھ ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئے۔

اسٹیٹ بینک کے ذخائر 11 ارب 22 کروڑ 24 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 70 کروڑ 33 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap