اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن سندھ نے بھی ڈی ریگولیشن کے خلاف 4 مارچ کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کردیا۔آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن سندھ کی سینڑل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن رضا عباس نے مرکزی رہنما نعمان بٹ و دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس میںکہا کہ 4مارچ سے شروع ہونے والی ملک گیر ہڑتال کی کال غیر معینہ مدت کے لیے ہوگی اور ہڑتال حکومت کی جانب سے مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گی، پیٹرولیم سیکٹر کی ڈی ریگولیشن چند او ایس سیز کی کارٹلائزیشن کا باعث بنے گی۔