سورس: PCT Facebook
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کی چیمپئنز ٹرافی میں ناقص کارکردگی، خصوصاً بھارت کے خلاف بدترین شکست کے بعد کوچنگ سٹاف میں بڑی تبدیلیاں متوقع ہیں۔ کرکٹ بورڈ کے قریبی ذرائع کے مطابق عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید کو ٹورنامنٹ کے بعد ان کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ پاکستان ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی میں اپنے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 60 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ دوسرے میچ میں روایتی حریف بھارت نے 6 وکٹوں سے شکست دے کر قومی ٹیم کی کارکردگی پر مزید سوالات کھڑے کر دیے۔