سورس: Instagram/shaguftaejazofficial
کراچی (آئی این پی) سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے اپنے شوہر، فلم ساز یحییٰ صدیقی کے انتقال کے بعد اپنی ذہنی صحت اور پیش آنے والی مشکلات پر بات کی ہے۔اداکارہ نے اپنے شوہر کے انتقال کے 5 ماہ بعد یوٹیوب پر وی لاگ شیئر کیا ہے۔
اداکارہ کا کہنا ہے کہ یحییٰ صدیقی کے جانے کے بعد ذہنی صحت متاثر ہوئی، مجھے چیزوں کو قبول کرنے میں وقت لگا، میں نے اپنا وقت لیا اور اب اپنے یوٹیوب چینل کے صارفین سے بات کرنے کے بارے میں سوچا ہے۔شگفتہ اعجاز نے کہا ہے کہ کہا جاتا ہے کہ ہر کامیاب مرد کے پیچھے ایک عورت کا ہاتھ ہوتا ہے، میرا کہنا ہے کہ ہر کامیاب عورت کے پیچھے بھی اس کے شوہر کا ہاتھ اور سپورٹ ہوتی ہے۔