لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )محکمہ داخلہ پنجاب نے پنجاب فورینزک سائنس ایجنسی کے 40 ملازمین کو مستقل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے مستقل ہونے والے ملازمین کو ریگولرائزیشن آرڈرز دیئے اور مبارکباد پیش کی۔ سیکرٹری داخلہ نے مستقل ہونے والے ملازمین کو محنت اور لگن کیساتھ ڈیوٹی سر انجام دینے کی تلقین کی۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق گریڈ 1 سے 5 تک کے 40 ملازمین فورینزک سائنس ایجنسی کے قیام سے اب تک کانٹریکٹ پر خدمات سر انجام دے رہے تھے۔ پنجاب فورینزک سائنس ایجنسی میں مستقل ہونے والے سٹاف میں ڈرائیور، سکیورٹی گارڈ، ڈسپیچ رائڈر، نائب قاصد، مالی اور سویپر شامل ہیں۔