پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ ملک گیر تحریک شروع کریں گے، ہم رکنے والے نہیں ہیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ ہم جمہوریت کے لیے تاریخی جہدوجہد کر رہے ہیں، پارٹی کے کچھ اکابرین سے ملنے پشاور آیا ہوں، رمضان کا مہینہ آرہا ہے لیکن کچھ سرگرمیاں ہیں۔
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ آئین کی بالادستی کے لئے ہم آواز اٹھائیں گے، قوم کو اکٹھا کریں گے، شاہد خاقان عباسی سے بھی آج ملاقات ہے، کل کراچی جائیں گے، سندھ کی جماعتوں سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔