کراچی (ویب ڈیسک)سوشل میڈیا صارفین نے چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں عبرتناک شکست پر قومی ٹیم کے بلے باز بابر اعظم پر اپنا غصہ نکال دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نیوزی لینڈ سے پہلے میچ میں 60 رنز سے شکست پر سوشل میڈیا صارفین نے بابر اعظم کو تنقید کا نشانہ بنایا اور الزام عائد کیا کہ وہ ملک کیلیے نہیں بلکہ اپنی رینکنگ کیلیے کھیلتے ہیں۔بابر اعظم نے 90 گیندوں پر 64 رنز کی اننگز کھیلی اور 52 ڈاٹ بالز کھیلیں۔
خوشدل شاہ 69 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، اس کے بعد بابر اعظم 64 اور آغا سلمان 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔