سورس: Instagram
نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایک تازہ رپورٹ کے مطابق برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے اپنے فلاحی ادارے "آرچی ویل" کے ذریعے لاکھوں ڈالر ایسی تنظیموں کو دیے جو امریکہ کی ڈیموکریٹک پارٹی سے وابستہ سمجھی جاتی ہیں۔
نیو یارک پوسٹ کی جانب سے حاصل کردہ عوامی ریکارڈز کے مطابق ڈیوک اور ڈچز آف سسیکس نے ایسے افراد اور اداروں پر بڑی سرمایہ کاری کی ہے جو امریکی سیاست میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ان میں ایک "ڈس انفارمیشن ایکسپرٹ" بھی شامل ہیں جنہوں نے 1990 کی دہائی سے ہر بڑے امریکی انتخاب میں کام کیا ہے۔