سب سے نیا

لنکس

بھارت کے خلاف فائنل کبھی نہیں بھول سکتے، سر فراز احمد

2025-02-17     IDOPRESS

لاہورر(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کیلئے چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف فائنل کبھی نہیں بھول سکتے۔لاہور کے شاہی قلعے میں چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب ہوئی جس میں آئی سی سی، پی سی بی کے آفیشلز کے ساتھ 2017ء میں چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی ٹیم کے ارکان نے شرکت کی۔

چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں سرفراز احمد نے کہا کہ میگا ایونٹ کےلیے آنے والی ٹیموں اور آئی سی سی عہدیداران کو خوش آمدید کہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ جیت ہمارے لیے بڑی اہمیت رکھتی ہے، اس چیمپئنز ٹرافی میں بھی پاکستان ٹیم اچھا کھیلے گی۔سرفراز احمد نے مزید کہا کہ بھارت کے خلاف فائنل کبھی نہیں بھول سکتے، جیت کو الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا۔سابق کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کبھی اچھا کھیلتی ہے تو کبھی ڈاؤن ہوجاتی ہے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap