سب سے نیا

لنکس

چیمپئنز ٹرافی کی فاتح ٹیم کو کتنی رقم ملے گی؟ آئی سی سی نے اعلان کر دیا

2025-02-14     IDOPRESS

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی کی انعامی رقم کا اعلان کردیا۔

آئی سی سی کی مجموعی انعامی رقم میں گزشتہ ایڈیشن سے 53 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں 69 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم تقسیم کی جائے گی، فاتح ٹیم کو 22 لاکھ 40 ہزار ڈالرز جبکہ رنر اپ ٹیم کو 11 لاکھ 20 ہزار ڈالرز ملیں گے۔


آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی سیمی فائنل ہارنے والی دونوں ٹیموں کو 5 لاکھ 60 ہزار ڈالرز ملیں گے جب کہ ہر گروپ میچ جیتنے پر ٹیموں کو 34 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم ملے گی۔

پانچویں اور چھٹے نمبر پر آنے والی ٹیموں کو 3 لاکھ 50 ہزار ڈالرز جب کہ 7 ویں نمبر کی ٹیم کو ایک لاکھ 40 ہزار ڈالرز ملیں گے۔ ہر ٹیم کو ایونٹ کھیلنے کے ایک لاکھ 25 ہزار ڈالرز بھی ملیں گے۔

یاد رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان کی میزبانی میں کھیلی جائے گی۔


ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap