اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ جب ریفرنس آئے گا تو دیکھا جائے گا،کچھ غلط نہیں کیا تو ڈرنا کس بات کا،ڈرے وہ جس نے کچھ کیا ہو۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صحافی کے سوال حکومت کی جانب سے ریفرنس آئے گا تو کیا ہوگا،کے جواب میں جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ جب ریفرنس آئے گا تو دیکھا جائے گا،کچھ غلط نہیں کیا تو ڈرنا کس بات کا،ڈرے وہ جس نے کچھ کیا ہو، کسی سے کوئی ذاتی اختلاف نہیں ہے،جسٹس منصور علی شاہ کاکہناتھا کہ مقدمات کی شرح دیکھ لیں،کس کے کتنے فیصلے ہیں سب ویب سائٹ پر موجود ہے۔
ایک اور سوال کیا دیگر ججز بھی آپ کے ساتھ ہیں؟کے جواب میں جسٹس منصور علی شاہ نے جسٹس عقیل عباسی کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر جواب دیا دیکھئے ہیں ناں۔
صحافی کے سوال یہ تو یہاں چائے پینے آئے ہیں،کے جواب میں جسٹس عقیل عباسی نے مسکرا تے ہوئے جواب دیا کہ آپ پھر شاید مجھے جانتے نہیں ہیں۔