سب سے نیا

لنکس

محسن نقوی نے سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف لاہور کے نومنتخب عہدیداران سے حلف لے لیا، خازن افضل افتخار کو خصوصی مبارکباد

2025-02-10     HaiPress

لاہور(ہما افضل)چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف لاہور (سجال) کے نومنتخب عہدیداران سے حلف لے لیا۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے اس موقع پر سجال کے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سجال کے ارکان نے قذافی سٹیڈیم کی تعمیر نو کے دوران انتہائی مثبت کردار ادا کیااور کھیلوں کے فروغ اور کوریج کے حوالے سے ان کا کردار قابل تعریف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کا پاکستان میں انعقاد پاکستان کرکٹ کے لیے ایک سنگ میل ہے اور ہم تمام ٹیموں کی شایان شان میزبانی کریں گے۔چیئرمین پی سی بی نے اس موقع پر سجال کے مسائل کے حل کے حوالے سے اپنی حمایت کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ وہ ہمیشہ صحافیوں کے مسائل حل کرنے کے لیے تیار ہیں۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap