سورس: PxHere
بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) شنگھائی کی ایک 40 سالہ خاتون مینگ کو 12 سال چھ ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے کیونکہ اس نے جعلی شادی کا ڈرامہ رچایا اور اپنے رشتہ داروں کو 1.6 ملین ڈالر (تقریباً 45 کروڑ روپے) کا چونا لگادیا۔
ساؤتھ چائنہ مارننگ پوسٹ کے مطابق مینگ ایک چھوٹے پیمانے کی رئیل اسٹیٹ ایجنسی چلاتی تھی جو نقصان میں چلی گئی۔ اس نقصان کو پورا کرنے کے لیے اس نے ایک دھوکہ دہی کا منصوبہ بنایا۔ اس نے ایک عام ڈرائیور جیانگ کو شادی کے لیے قائل کر لیا اور جھوٹا بہانہ بنایا کہ اس کے والدین اس پر شادی کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔