سب سے نیا

لنکس

تعلیم کے شعبہ میں گرانقدر خدمات انجام دینے والی شخصیات کے اعزاز میں تقریب

2025-02-08     IDOPRESS

دبئی (طاہر منیر طاہر) تعلیم اور ادب کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو خراج پیش کرنے کے لئے پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں میٹ اینڈ گریٹ پروگرام کا انعقاد کیا گیا، اس پروگرام کی چیف آرگنائزر زبیدہ خانم تھیں۔

تقریب میں مسز ثمینہ ناصر کی بطور ایجوکیٹر شاندار خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے اعزاز میں خصوصی ایوارڈ اور پھول پیش کیے گئے۔ اس موقع پر پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کے صدر خالد حسین چوہدری مہمانِ خصوصی تھے- پروگرام میں عبدالعزیز،، شمائلہ احمد پرنسپل، پاکستان ایجوکیشن اکیڈمی دبئی,مسز شاہین نصیر سعدی ہ، قائد الرحمٰن، صائمہ نقوی، یاسمین کنول، نبراس سہیل، مجیدہ خانم، شہناز خانم، فرزانہ منصور،، سعدیہ نعیم,شاہینہ منور ، جبکہ پاکستانی اسکولوں کے پرنسپلز، وائس پرنسپلز، اساتذہ، والدین اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔

ان سب حضرات نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ثمینہ ناصر کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا ،سنٹر کی جانب سے شیلڈ پیش کی گئی -

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap