سب سے نیا

لنکس

بھارتی فضائیہ کا لڑاکا میراج طیارہ گر کر تباہ

2025-02-08     IDOPRESS

نئی دہلی (آئی این پی)بھارتی ایئر فورس کا لڑاکا میراج 2000 طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 2 نشستوں والا یہ طیارہ ریاست مدھیہ پردیش میں کریش ہوا ہے۔میڈیا کے مطابق یہ لڑاکا طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا۔بھارتی حکام کے مطابق ایئر فورس کے دونوں پائلٹ حادثے میں محفوظ رہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارے میں فنی خرابی کا شبہ ہے جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ واقعے کی اصل وجہ جاننے کے لیے کورٹ آف انکوائری کا حکم دیا گیا ہے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap