سب سے نیا

لنکس

31 مقدمات کی تفتیشی ٹیموں کی اڈیالہ جیل آمد، بشریٰ بی بی کا جوابات دینے سے انکار لیکن اب کیا ہوگا؟ جانیے

2025-02-08     HaiPress

سورس: File Photo

راولپنڈی (ویب ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے حالیہ احتجاج کے 31 مقدمات میں تفتیش کے دوران پولیس کے سوالات کے جوابات دینے سے انکار کر دیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کو ایک بار پھر شاملِ تفتیش کرنے کے لیے قانونی طریقہ کار اختیار کیا جائے گا۔

آج نیوز کے مطابق انسدادِ دہشت گردی عدالت میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے 26 نومبر کے بعد درج 31 مقدمات کی سماعت ہوئی۔ دورانِ سماعت بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا، جبکہ تمام 31 مقدمات کے تفتیشی افسران بھی عدالت میں موجود تھے۔ بشریٰ بی بی نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ بانی پی ٹی آئی اور اپنے وکیل سے مشاورت کے بعد بیان ریکارڈ کروانے کے لیے تیار ہیں۔

تفتیشی افسران میں انسپکٹرز افضل، یعقوب شاہ، راشد کیانی، ممتاز اور دیگر شامل تھے، جنہوں نے بشریٰ بی بی سے حالیہ احتجاج کے مقدمات پر سوالات کیے۔ تاہم، انہوں نے پولیس کی ابتدائی تفتیش میں کوئی جواب دینے سے گریز کیا۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap