لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ نےخواتین ملازمین کو ہراساں کرنے والے سٹینوگرافر کی برطرفی کا فیصلہ درست قراردیدیا اورسابق عدالتی افسر کی برطرفی کیخلاف محکمانہ اپیل بھی مسترد کردی گئی،لاہور ہائیکورٹ کے 2رکنی بنچ نے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوزکے مطابق تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اپیل کنندہ پر خواتین کو ہراساں کرنے کاالزام ریکارڈ کا حصہ ہے،ضمانت کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ پر اثرورسوخ استعمال کرنا بھی ریکارڈ کا حصہ ہے،خواتین کوکام کی جگہ پر ہراساں کیا جانا سنگین مسئلہ ہے،ضلعی عدلیہ قصور کی 9خواتین ملازمین نے ملزم کیخلاف بیانات قلمبند کرائے۔