سب سے نیا

لنکس

شتروگھن سنہا کو سیف اور کرینہ کی اے آئی سے بنی تصویر لگانا مہنگا پڑگیا

2025-01-21     IDOPRESS

ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ کے سینئر اداکار شتروگھن سنہا چاقو حملے میں زخمی ہونے والے سیف علی خان اور ان کی اہلیہ کرینہ کپور کی اے آئی کے ذریعے بنی تصویر پوسٹ کرنے پر تنقید کی زد میں آگئے۔

بالی ووڈ اداکار شتروگھن سنہا نے ایکس پر سیف پر حملے کی مذمت کی اور کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ الزامات لگانے کا سلسلہ روکیں پولیس اس معاملے میں اچھا کام کر رہی ہے۔بھارتی اداکار نے ٹوئٹ میں ساتھ سیف علی خان اور کرینہ کپور کی اے آئی کے ذریعے بنی تصویر بھی پوسٹ کی جس میں انہیں اسپتال کے بستر پر دکھایا گیا تھا۔سوشل میڈیا صارفین نے اے آئی تصویر لگانے پر شتروگھن سنہا کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جس کے بعد انہیں تصویر ہٹانا پڑگئی۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap