راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا،احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے ریفرنس کا فیصلہ اڈیالہ جیل میں سنایا۔
نجی ٹی وی چینل "جیو نیوز" کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو کرپٹ پریکٹسز، اختیارات کے ناجائز استعمال پر 14سال قید کی سزاسنائی گئی،جج ناصر جاوید رانا نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کو کرپٹ پریکٹسز پر 14سال قید کی سزاسنائی جاتی ہے،عدالت نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کی غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر بشریٰ بی بی کو 7سال قید کی سزاسنائی جاتی ہے۔