سورس: Facebook/nhapakofficial
اسلام آباد (آئی این پی)سینیٹ کی اقتصادی امور ڈویژن کمیٹی کے چیئرمین نے کہا ہے کہ بیوروکریسی ہمیں گھمانے کی کوشش کرتی ہے، ہم کوئی جاہل تھوڑی ہیں۔
اجلاس کے دوران چیئرمین اقتصادی امور ڈیژن کمیٹی نے کہا ہے کہ کوریا بھائی ہے، قرض دیتا ہے لیکن یہ نہیں ہو سکتا کہ اپنی کمپنیوں کو فل ریٹ پر ہائر کرے، کمیٹی کا ٹائم ضائع کیا جا رہا ہے۔جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضی نے کہا کہ کوریا کو بتایا جائے کہ اس طرح کے ایگری منٹ سیہمارا آئین متاثر ہوتا ہے۔