لاہور (ویب ڈیسک) معروف سٹیج اداکارہ نے پنجاب پولیس کے ڈی پی او پر زیادتی کا الزام لگایا اور اس سلسلے میں ڈی پی او کے خلاف آئی جی پنجاب کو درخواست بھی دیدی لیکن اب اس معاملے میں ڈرامائی موڑ آیا ہے۔
تفصیل کے مطابق سٹیج اداکارہ ماہ نور نے ڈی پی او سرگودھا پر ریپ کا الزام لگادیا اور اس سلسلے میں کارروائی کے لیے آئی جی پنجاب کو درخواست بھی دیدی، درخواست میں موقف اپنایا کہ ڈی پی او سرگودھا ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے میرے ساتھ ڈی پی او ہاؤس میں گن پوائنٹ پر زنا بالجبر کیا۔