سب سے نیا

لنکس

ٹرمپ پر حملے کی پیشگوئی کرنے والے پادری کی امریکا میں بھیانک تباہی کی پیشگوئی، لاکھوں مریں گے

2025-01-12     HaiPress

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)سال 2025 کی شروعات سے ہی امریکا خوفناک آتشزدگی اور برفانی طوفان جیسی قدرتی آفات سے دو چار ہے۔ وہیں اب آگے آنے والے دنوں میں امریکا کی مشکل میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اوکلاہوما سے تعلق رکھنے والے معروف پادری برینڈن ڈیل بگس جنہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی درست پیش گوئی کی تھی نے حال ہی میں امریکا سے متعلق ایک اور خوفناک پیشگوئی کی ہے۔رپورٹ کے مطابق پادری برینڈن نے دعویٰ کیا کہ انہیں خواب میں ایک بڑا زلزلہ دکھائی دیا جس کی پیمائش 10 تھی، جس سے امریکا میں ہزاروں افراد ہلاک ہوگئے۔ بگس نے دعویٰ کیا کہ زلزلہ نیو میڈرڈ کی فالٹ لائن سے ٹکرائے گا، جو مسوری، آرکنساس، ٹینیسی، کینٹکی اور الینوائے تک پھیلے گا۔

پادری نے دعویٰ کیا تھا کہ میں نے ڈونلڈ ٹرمپ پر ایک قاتلانہ حملہ ہوتا دیکھا ہے جس میں ایک گولی ان کے سر کے پاس سے ہوتی ہوئی ان کے کان کو چھوتی ہوئی گزری، گولی سے ٹرمپ کے کان کا پردہ پھٹ گیا اور وہ نیچے گر گئے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap