سب سے نیا

لنکس

آئندہ مالی سال پاکستان کی شرح نمو 3فیصد رہنے کی پیشگوئی 

2025-01-12     HaiPress

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی)نے پاکستان کی 3فیصد معاشی شرح نمو کا تخمینہ لگایاہے ، قبل ازیں اے ڈی بی نے دوران مالی سال کیلئے قومی معیشت کی ترقی کیلئے 2.8 فصد کی توقع کا اظہار کیا تھا۔

اے ڈی بی کی رپورٹ کے مطابق بہترین میکرو اکنامک استحکام اور آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ معاشی استحکام اور ترقی میں معاون ثابت ہوگا ۔

واضح رہے کہ قبل ازیں ایشیائی ترقیاتی بینک نے ستمبر 2024 کے دوران اپنی جائزہ رپورٹ میں جاری مالی سال کیلئے پاکستانی معیشت کی 2.8 فیصد کی شرح نمو کے تخمینہ پر نظر ثانی کرتے ہوئے اس میں فیصد کی بہتری کا اظہار کیا ہے ۔ نظرثانی شدہ اندازہ کے مطابق رواں مالی سال 2024-25کے دوران قومی معیشت کی شرح نمو 3فیصد تک رہنے کا امکان ہے ۔

رپورٹ کے مطابق اے ڈی بی نے سال 2025 کیلئے جنوبی ایشیا کے خطہ کے ممالک کی معاشی شرح نمو کا تخمینہ 6.3 فیصد لگایا ہے ۔


ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap