سب سے نیا

لنکس

دھند کی شدت میں کمی کا امکان، بارش برسانے والا سسٹم 14 جنوری کو ملک میں داخل ہوگا،محکمہ موسمیات

2025-01-12     HaiPress

لاہور(آئی این پی)ملک میں بارش برسانے والا سسٹم 14 جنوری کو داخل ہوگا،بادلوں کے اس سسٹم کے آنے سے بارش ہوگی جبکہ دھند کی شدت میں کمی آئے گی۔

محکمہ موسمیات کیمطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے جبکہ صوبے کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کا راج ہے،صوبے کے کئی مقامات پر شدید دھند کی وجہ سے حد نگاہ 50 میٹر تک ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے ہفتہ کو لاہورمیں بارش کی پیشگوئی کی ہے،شہر میں ہوائیں چلنے سے موسم مزید سرد ہو گیا،آج کم سے کم درجہ حرارت دس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap