لاہور(نمایندہ خصوصی ) قائمقام گورنر پنجاب ملک محمد احمد خان کی زیر صدارت گورنر ہاؤس لاہور میں عوامی خدمت کمیٹی قصور کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں کمیٹی کے ممبران کو ان کی شاندار فلاحی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈز سے نوازا گیا۔قائم مقام گورنر پنجاب نے عوامی خدمت کمیٹی کی کم وسائل میں عوامی فلاح کے لیے انجام دی جانے والی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم، صحت، یتیم بچیوں کی شادی اور میڈیکل کیمپس میں کمیٹی کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ سرحدی اور دور دراز علاقوں میں کمیٹی کی بے لوث خدمات لائق ستائش ہیں۔