سب سے نیا

لنکس

شیر افضل مروت نے دوسری شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی

2025-01-09     IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے دوسری شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی۔نجی نیوز چینل کے پروگرام میں دوسری شادی سے متعلق کیے گئے سوال کے جواب میں شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ ’ اس حوالے سے دیئے گئے میرے بیان پر مذہبی حلقوں نے تنقید کی تھی، اللہ تعالیٰ نے ایک سے زائد شادیوں پر شرط رکھی ہے کہ اگر آپ انصاف کرسکتے ہیں تو شادی کرلیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا عقیدہ ہے کہ ہمیں زندگی ایک بار ملنی ہے اور اگر ایک بار ملنے والی زندگی میں ہی آپ اپنی بیوی کی سوتن لے آئے تو اس کی زندگی میں کیا رہ جائے گا اور اللہ نے جب آپ کی قسمت آپ کی اہلیہ کے ساتھ ملا دی ہے تو میرا خیال ہے کہ آپ کو اس کے لئے ہر قسم کی قربانی اٹھانی چاہیے‘۔اپنی بات جاری رکھتے ہوئے شیر افضل مروت نے دلچسپ قصہ سنایا کہ ’ میرے چچا نے پانچ شادیاں کی تھیں اور میں ان کو دیکھتا آیا کہ وہ جو تازہ شادی کرتے تھے پھر اسی بیگم کے ہوجاتے تھے اور پہلے والی بیگم سے ان کا پیار کم ہوجاتا تھا ۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ اللہ تعالیٰ نے آپ کو جو شریک حیات دی ہے اس کا مطلب یہی ہے کہ وہ آپ کی زندگی کی ایک بنیادی اکائی ہے اور میں ایک فیملی کورٹ جج رہا ہوں اس دوران میں نے بہت سارے گھروں کو ٹوٹتے دیکھا ہے ، اپنی اہلیہ کو عزت دینی چاہیے اور سب سے بڑی اس کے جذبات کو مجروح نہیں کرنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ جب آپ اپنی اہلیہ کی محبت کو شیئر کرتے ہیں تو یہ بات ’ بندے کو مار دینے ‘ کے مترادف ہے ۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap