سب سے نیا

لنکس

  محترمہ بینظیر بھٹو کی سترھویں برسی دبئی میں منائی گئی

2025-01-03     HaiPress


دبئی (طاہر منیر طاہر) دختر مشرق شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی سترھویں برسی پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام عقیدت و احترام کیساتھ منائی گئی-

پروگرام کی صدارت پیپلز یوتھ آرگنائزیشن متحدہ عرب امارات کے صدر چوہدری فاروق بانیاں نے کی- پروگرام کے مہمانان خصوصی پیپلز پارٹی گلف کے صدر میاں منیر ہنس اور امیدوار نیشنل اسمبلی سندھ و سیکرٹری جنرل خواتین ونگ آزاد جموں کشمیر سندھ زون ڈاکٹر شبنم ناصر تھیں-

انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی پاکستان کے لیے بے مثال خدمات ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو نے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں خواتین کی قیادت کے لیے ایک مثال قائم کی۔ تقریب میں محترمہ بینظیر بھٹو کی سیاسی جدوجہد، جمہوریت کے فروغ اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے ان کی خدمات پر روشنی ڈالی گئی۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap