برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
ابھی اپنی صحت کا صدقہ دیتے رہیں حسب توفیق اور کسی بھی ایسے کام میں بالکل بھی ہاتھ نہ ڈالیں جو رسکی ہو۔ دشمن آپ کے سر پر کھڑا ہے غلطی کی تو فوراً پکڑے جائیں گے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جو لوگ کسی بھی دوست پر ضرورت سے زیادہ بھروسہ کر رہے ہیں وہ غلطی پر ہیں ان کو مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے اور مالی نقصان بھی آ سکتا ہے اس لئے ہوشیار ہو جائیں۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
اپنے رابطے تیز کریں اب صورت حال بدل رہی ہے اور آپ نے اس اچھے وقت سے فائدہ اٹھانا ہے۔ مالی لحاظ سے جو پریشانی ہے آپ کی کوشش سے ہی ان شاءاللہ ختم ہو گی۔