ٹھٹھہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پرامن دھرنوں کے خلاف نہیں ہیں، دھرنوں سے لوگوں کو تکلیف ہوئی ، لوگوں کو تکلیف ہوگی تو دور کرنا ہماری ذمے داری بنتی ہے، دھرنوں کے خلاف کارروائی کرنے جا رہے ہیں، کچھ لوگ ناراض ہوں گے۔
ٹھٹھہ میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ پارا چنار واقعہ پر ہم سب غمزدہ ہیں، پارا چنار کے معاملے پر سندھ حکومت نے بھی کردار ادا کیا ہے، حکومتِ سندھ کی طرف سے پارا چنار امداد بھیجی ہے۔ پرامن دھرنوں کے خلاف نہیں ہیں، حکومت رات گئے تک دھرنے والوں سے مذاکرات کرتی رہی، کہا گیا کہ ایک جگہ دھرنا دیں، پارا چنار مسئلے کا حل ادھر ہی ہونا ہے۔ صبح تک دھرنے ختم کر دیں گے، 8 جگہوں پر دھرنے ختم ہو گئے ہیں، 4 جگہوں پر دھرنے ہیں۔