لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے سموگ تدارک کیس میں تمام سکولز کو ایک ماہ بعد دوبارہ رجسٹریشن کرانے کاحکم دیدیا،عدالت نے کہا کہ جو سکول بس پالیسی پر عمل نہیں کرتا اس ک رجسٹریشن معطل کردی جائے۔
نجی ٹی وی" سماء نیوز "کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کے تدارک کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی،سیکرٹری سکولز ایجوکیشن نے پرائیویٹ سکولز سے متعلق مجوزہ رولز پیش کیے،سیکرٹری نے کہاکہ ہم نے پالیسی بنائی، سکولز بسیں ہوں گی تو سکولز رجسٹریشن ہوگی،رولز میں نئے سکولز کی رجسٹریشن کیلئے بسیں لازمی قرار دے رہے ہیں۔