سورس: Instagram
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) سوئٹزر لینڈ سے تعلق رکھنے والی خوبرو فٹبالر علیشا لیہمن نے انکشاف کیا ہے کہ ایک "بین الاقوامی سطح پر مشہور" شخصیت نے انہیں ایک رات کے لیے تقریباً ایک لاکھ سوئس فرانک (90,121 پاؤنڈ) کی پیشکش کی تھی۔علیشا جو پہلے انگلش ویمنز سوپر لیگ کی ٹیم ایسٹن ولا کے لیے کھیلتی تھیں اب یوونٹس ویمن ٹیم کا حصہ ہیں۔ انہوں نے نہ صرف میدان میں اپنی صلاحیتوں سے بلکہ اپنی ماڈلنگ اور انفلوئنسر کے طور پر بھی شہرت حاصل کی ہے۔۔ ان کے انسٹاگرام پر 16.8 ملین سے زیادہ فالوورز ہیں۔
ڈیلی سٹار کے مطابق علیشا لیہمن اکثر مرد اور خواتین کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں فرق پر تنقید کرتی ہیں۔ انہوں نے اپنے پارٹنر ڈگلس لوئز جو ایسٹن ولا کے لیے کھیلتے تھے اور اب یوونٹس کا حصہ ہیں، سے گفتگو کے دوران اس مسئلے کا ذکر کیا۔ علیشا نے کہا ’’ہم ایک ہی کام کرتے ہیں لیکن اسے مجھ سے سو گنا زیادہ تنخواہ ملتی ہے۔ یہ ناانصافی ہے اور خاتون ہونے کی وجہ سے یہ چیز مجھے متاثر کرتی ہے۔‘‘