سب سے نیا

لنکس

قومی بلے باز فخر زمان نے پی سی بی سے متعلق بیان پر بڑا یوٹرن لے لیا  

2024-12-25     HaiPress

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان نے سابق کپتان بابراعظم کو ڈراپ کئے جانے سے متعلق ٹوئٹ پر لب کشائی کرتے ہوئے پی سی بی کو تنقید کا نشانہ بنانے کی تردید کردی ۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق ایک انٹر ویو میں فخر زمان نے کہا ہےکہ میرا ٹوئٹ دراصل صحافیوں اور سابق کرکٹرز کیلئے تھا جو بابراعظم کو ڈراپ کرنے کا مطالبہ کررہے تھے، وہ انکی ٹیم میں کارکردگی کو نظر انداز کررہے تھے البتہ میں نے بورڈ پر تنقید نہیں کی تھی۔انہوں نے کہا کہ میں نے ایک لمحے سوچا مجھے ٹوئٹ نہیں کرنا چاہیے تھا کیونکہ میرے ایک بیان کو 100 فیصد غلط سمجھا گیا۔

اوپنر نے فٹنس سے متعلق سوال پر کہا کہ میں نے پی سی بی سے 2 ماہ کے آرام کیلئے درخواست کی تھی کیونکہ مجھے ہائپر تھائیرائیڈزم کی تشخیص ہوئی تھی۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap