سورس: Instagram/iamnaoffcial
کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ و میزبان آمنہ ملک نے ایک پوڈکاسٹ میں شادی کے لیے رشتے تلاش کرنے کے دوران درپیش مسائل اور معاشرتی توقعات کے بارے میں گفتگو کی۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ اگر لڑکیوں کو شادی سے پہلے ضرورت سے زیادہ آزادی اور سہولیات دی جائیں تو انہیں شادی کے بعد دوسرے گھر میں ایڈجسٹ ہونے میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔ آمنہ ملک نے یہ بھی کہا کہ آج کل لڑکیاں دیر سے شادیاں کر رہی ہیں اور لڑکے اور لڑکی دونوں ہی اپنی تسلی کے لیے شادی سے پہلے آپس میں بات چیت کو ضروری سمجھتے ہیں۔