سورس: Pexels.com
نیویارک (ویب ڈیسک) امریکا نے بدنامِ زمانہ جیل گوانتانوموبے سے قیدی محمد عبدالمالک باجبو کو رہا کرنے کا اعلان کر دیا۔ اعلان کے بعد قید خانے میں قیدیوں کی تعداد کم ہوکر 29 رہ گئی۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق منگل کے روز پینٹاگون سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ 51 سالہ عبدالمالک کو امریکا کی جیل میں تقریباً دو دہائیوں کی قید کے بعد کینیا کی حکومت کے حوالے کیا گیا۔عبدالمالک پر مشرقی افریقا میں القاعدہ کے ایک گروپ کا سہولت کار ہونے کا الزام تھا، البتہ ان پر کبھی کوئی جرم ثابت نہیں ہو سکا۔
عبدالمالک کی رہائی کے بعد 15 ایسے مزید افراد گوانتانامو جیل میں رہ گئے ہیں جن پر کوئی الزام نہیں۔