سورس: Creative Commons: FMT
ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) روس کے نیوکلیئر، کیمیکل اور بائیولوجیکل پروٹیکشن کی فوج کے سربراہ ایگور کیریلوف دارالحکومت ماسکو میں ایک دھماکے میں ہلاک ہو گئے۔ مغرب نے ان پر یوکرین کے میدان جنگ میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی نگرانی کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔روس میں انہیں ایک ایسے ’ محنتی وطن پرست کے طور پر دیکھا جاتا تھا جو سچائی کے لیے لڑ رہا تھا اور مغربی جرائم کو بے نقاب‘ کر رہا تھا۔
بی بی سی کے مطابق یوکرین کی ایس بی یو سیکیورٹی سروس کے ذرائع نے کہا کہ وہ دھماکے کے پیچھے تھے ۔ انہوں نے اسے ایک "جنگی مجرم" کے خلاف ایک خصوصی آپریشن اور ایک جائز ہدف قرار دیا۔