سورس: Pexels.com
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت میں ایک نوسرباز نے گورنر شپ دلوانے کا جھانسا دے کر ایک شخص سے پانچ کروڑ روپے (پاکستانی 16 کروڑ 50 لاکھ روپے) ہتھیالیے جسے بعدازاں پولیس نے جعلسازی کی درخواست موصول ہونے پر گرفتار کر لیا، جس کی شناخت نرجن کلکرنی کے نام سے ہوئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رقم سے محروم ہونے والے نرسمہا ریڈی دامودر ریڈی اپوری کا تعلق تامل ناڈو سے ہے۔ نرنجن کلکرنی کا تعلق مہاراشٹرکے شہر ناسک ہے۔ ناسک کی آبادی 22 لاکھ سے زیادہ ہے۔ یہ شہر دریائے گوداوری کے کنارے واقع ہے۔