سب سے نیا

لنکس

محکمہ موسمیات کی دسمبر میں بارشوں کی پیش گوئی

2024-12-05     HaiPress

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک بھر میں دسمبر کے مہینے میں بارشیں ہونے کی پیشگوئی کر دی گئی ہے، رواں ماہ میں بارشوں کے تین سپیل ہوں گے۔

نجی ٹی وی بات کرتے ہوئے محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر عرفان ورک کا کہنا تھا کہ ملک میں دسمبر کے دوران وقفے وقفے سے بارشوں کے تین سپیل ہونے کی توقع ہے۔پاکستان میں اگلے تین سے چار روز میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گا، ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، جنوبی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر کے علاقوں میں بارش ہو گی۔

اس وقت ملک کے بیشتر علاقوں میں خشک سردی کا راج ہے، دوسری جانب نومبر کے مہینے کو بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے گرم ترین مہینہ بھی قرار دیا گیا ہے۔بارشیں نہ ہونے کی وجہ سموگ میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، دسمبر میں اسلام آباد، راولپنڈی اور گرد ونواح میں بھی بارشوں کی نوید سنائی گئی ہے، ان بارشوں سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ سکھر، کشمور، جیکب آباد اور گرد و نواح میں بعض مقامات پر صبح اور رات کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ رات کے اوقات میں شدید ٹھنڈ رہنے کی توقع ہے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap