سورس: Instagram/mithaliraj
نئی دہلی (ویب ڈیسک) معروف بھارتی خاتون کرکٹر میتھالی راج نے اپنے ممکنہ دولہا کے ساتھ بات چیت کے دوران پوچھے گئے سوالات کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھ سے پوچھا گیا کہ میں کتنے بچے چاہتی ہوں، مجھے کرکٹ چھوڑنا پڑے گی، میری والدہ کی دیکھ بھال کریں گی؟
نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق اپنے کارناموں کی وجہ سے لیجنڈ خاتون کرکٹر نےعجیب و غریب گفتگو کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے اس وقت اپنے ممکنہ دولہا سے کہا کہ “یہ کس قسم کے سوال ہیں؟ پوڈ کاسٹ پروگرام کے دوران میتھالی نے ان عجیب سوالات کا انکشاف کہ فعال کرکٹر ہوتے ہوئے بھی ممکنہ دولہا نے کہا کہ آپ کوکرکٹ چھوڑنا ہوگی تاکہ شادی کے بعد بچوں کی دیکھ بھال کر سکیں۔