سورس: Pxhere.com
نئی دہلی (ویب ڈیسک) یوپی کا دولہا شادی سے پہلے لاپتہ ہوگیا، دلہن کے گھر والوں نے یرغمال بنا لیا، دلہن کے والد نے بتایا کہ شادی کی تاریخ 10 ماہ قبل طے کی گئی تھی، دولہا ہمیں اخراجات ادا کرکے اپنے گھر جا سکتا ہے۔
اتر پردیش کے علاقے امیٹھی کی شادی نے اس وقت دلچسپ موڑ اختیارکر لیا جب دلہن کے خاندان نے دولہا کو اغوا کرلیا اور اسکے اہل خانہ سے شادی کے تمام اخراجات کی ادائیگی کا مطالبہ کیا۔ دلہن کے اہل خانہ نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ہم نے شادی اس لئے منسوخ کر دی کیونکہ دولہا کے دوسری عورت سے تعلقات ہیں۔
اس حوالے سے پولیس نے دلہن کے اہلخانہ سے بات کرنے کی کوشش کی تاہم انہوں نے انکارکر دیا۔