سورس: Pxhere.com
کراچی (ویب ڈیسک) گلستان جوہر بلاک 19 میں رہائشی فلیٹ سے ہندو نژاد سول انجنئیر کی گلا کٹی لاش ملی ، پولیس نے قتل کے شبہ میں مقتول کی اہلیہ کو شامل تفتیش کر لیا ۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق شارع فیصل کے علاقے گلستان جوہر بلاک 19 امام بارگاہ والی گلی میں لاکھانی اپارٹمنٹ سے متصل رہائشی اپارٹمنٹ کے فلیٹ میں تیز دھار آلے کے وار سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔مقتول کی شناخت 35 سالہ راہول کمار ولد راج کمار کے نام سے کی گئی ، مقتول سول انجینئر تھا اور کنٹریکٹ پر کام کرتا تھا ، آبائی تعلق اندرون سندھ شکار پور سے تھا۔
علاقہ مکینوں نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا ہے کہ مقتول اور اس کی اہلیہ کو اس فلیٹ میں شفٹ ہوئے ایک ماہ سے بھی عرصہ ہوا تھا۔ اس لیے ان کے بارے میں کسی کو زیادہ معلومات نہیں تھیں ، مقتول کی کوئی اولاد نہیں تھی ، شادی کو بھی زیادہ عرصہ نہیں ہوا تھا ۔